کیک سے فن کے شاہکار بنانے والا نانبائی

143

لندن: کچھ لوگ اپنے فن میں زبردست مہارت حاصل کرنے کے بعد بھی نہیں رکتے اور آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ برطانیہ کے 28 سالہ بین کیولن بھی ان ہی میں سے ایک ہیں جنہوں نے منفرد شکلوں والے کیک بنا کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔

فن کے یہ نمونے پیش کرنے کے لیے انہوں نے ’’دی بیک کنگ‘‘ (The BakeKing) کے نام سے اکاؤنٹ اور پیج بنائے ہوئے ہیں جنہیں پسند کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ان کے یہ شاہکار کتنے عجیب و غریب ہیں؟ تصویریں دیکھ کر خود ہی فیصلہ کرلیجیے:

سیب

ملکہ الزبتھ

آلو

کچھوا

کارٹون

پیزا بریڈ کا ڈھیر

بھنی ہوئی مرغی

اگر آپ ان کے فن سے اور لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ایسی مزید درجنوں تصاویر آپ کو ’’دی بیک کنگ‘‘ کے فیس بُک پیج اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مل جائیں گی۔