Site icon Daily Pakistan

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہوگئی

کراچی کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

کراچی کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، لائف لائن و زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔کے الیکٹرک نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو فیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل نومبر کا فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کا فیول ایڈجسٹمنٹ نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف 1 ماہ کیلئے ہوگا۔

Exit mobile version