انٹر بینک اور اوپن بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے نو پیسے سستا ہوا ۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 284 روپے 96 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر قدر سے ایک روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہو کر 284 روپے 75 پیسے میں فروخت ہوا ۔