Home » کھیل » گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر سابق چیئرمین پی سی بی سخت مایوس

گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر سابق چیئرمین پی سی بی سخت مایوس

لاہور:  گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے بھی سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا رینکنگ میں پیچھے ہے اور گذشتہ کچھ عرصے سے اس کی پرفارمنس بھی اچھی نہیں، اس کے باوجود پاکستان کو دونوں میچز میں شکست ہوئی، اس سے اندازہ یہی ہوتا ہے کہ ٹیم قطعی طور پر ان مقابلوں کیلیے تیار نہیں تھی۔

بولرز شارٹ بولنگ کرتے رہے، آئی لینڈرز کو آسانی سے چھکے لگانے کا موقع ملتا رہا، اگر بڑا اسکور بن بھی گیا تھا تو اس میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں تھی مگر پاکستانی بیٹسمینوں نے منہ آسمان کی طرف اور آنکھیں بند کرکے بیٹ گھمائے۔

About Admin

Google Analytics Alternative