Site icon Daily Pakistan

گلوکار طاہر شاہ نے اپنے ہالی وڈ ڈیبیو کا اعلان کرکے تہلکہ مچادیا

گلوکار طاہر شاہ نے اپنے ہالی وڈ ڈیبیو کا اعلان کرکے تہلکہ مچادیا

گلوکار طاہر شاہ نے اپنے ہالی وڈ ڈیبیو کا اعلان کرکے تہلکہ مچادیا

لاہور: سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ہالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ ٹویٹر پر اپنی طویل پوسٹ میں گلوکار نے اعلان کیا کہ ان کی ہالی وڈ فلم کا نام ان کے مشہور گانے ’آئی ٹو آئی‘ کے نام پر ہے اور یہ فلم محبت کی کہانی پر مشتمل ہوگی۔طاہر شاہ کے مطابق فلم کی شوٹنگ تین مراحل میں مکمل کی جائے گی اور اس کیلئے امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کی لوکیشن فائنل کی گئی ہیں۔گلوکار نے بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ رائٹر، ڈائلاگ رائٹر، ہدایت کار اور مرکزی کردار سمیت فلم کی پروڈکشن بھی وہ خود ہی کررہے ہیں۔طاہر شاہ کے مطابق آئی ٹو آئی لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ اس فلم میں کینیڈین، امریکی سمیت عالمی فنکار بھی کردار ادا کریں گے۔

Exit mobile version