Site icon Daily Pakistan

گلگت اور کے پی میں شدید برفباری، دیر بالا میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

گلگت اور کے پی میں شدید برفباری، دیر بالا میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دیر بالا میں شدید برفباری سے چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دیربالا کے علاقے ڈوگدرا میں شدید برفباری کے باعث گھرکی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

ادھر گلگت میں بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اسکردو جانے والی سڑک اور شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہوگئی۔

دوسری جانب کوئٹہ، زیارت شاہراہ آمدورفت کے لیے جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے اور کان مہتر زئی ہائی وے سے برف ہٹانے کا آپریشن مکمل کرلیاگیاہے۔

Exit mobile version