گلگت بلتستان کے ضلع تانگیر کے گاں گبر کے 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج ساتویں اور آخری روز بھی جاری رہی۔بچوں کی قوتِ مدافعت میں اضافے کے لیے پولیو ویکیسن کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں یہ مہم چلائی گئی۔اب تک مہم کے دوران مقررہ ہدف کا 90 فیصد سے زائد حاصل کیا گیا ہے۔مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکیسن پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔صوبے میں رواں سال اب تک پولیو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ای او سی حکام کے مطابق عوام پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچوں کو بچایا جا سکے۔
پاکستان
صحت
گلگت بلتستان: 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- by Daily Pakistan
- جون 1, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 146 Views
- 2 ہفتے ago