وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورملک میں نفرتیں پھیلا رہے، حکومت نے ہر بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی۔گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی بچے نہیں ہیں، عمران خان کو اپنے فیصلوں کی ذمہ داری خود لینی چاہیے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی والوں نے خود کہا جیل توڑنے آ رہے ہیں، ریاست نے حفاظتی اقدامات کیے، اگرحفاظتی اقدامات نہ کرتیتو یہ لوگوں کے گھروں کو جلا دیتے۔وفاقی وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورملک میں نفرتیں پھیلا رہے ہیں، حکومت نے ہربارکہا بیٹھ کربات کریں، خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے والی کوئی بات نہیں ہوئی ۔
پاکستان
گنڈاپور نفرتیں پھیلا رہے ،حکومت نے ہر بار مذاکرات کی دعوت دی ، مصدق ملک
- by Daily Pakistan
- دسمبر 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 32 Views
- 2 مہینے ago