علاقائی

گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی

گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مشاورت کے بعد صوبے میں عام انتخابات کروانے کی تاریخ دے دی۔گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں الیکشن کی تاریخ دی گئی ہے۔ خط میں گورنر کے پی نے صوبے میں 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ تجویز کردی۔واضح رہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کی اہم بیٹھک بھی ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور پختونخوا میں آئینی مدت میں ہی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔گورنر کے پی کا صوبے میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دینا آئین سے انحراف ہے، رہنما پی ٹی آئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں عام انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دینا آئین سے انحراف ہے۔ولید اقبال نے کہا کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کا انعقاد ضروری ہے، ملک اس وقت سویلین مارشل لا کی کیفیت میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri