پاکستان

ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی سیلاب زدگان کیلئے پاکستان آمد

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔
اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کے مشاہدے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی مزید دو روز پاکستان میں قیام کرسکتی ہیں۔
پاکستان آمد پر اداکارہ سب سے پہلےصوبہ سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور وہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
انجیلناجولی کے اس دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی اور امدادی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010ء میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں کو سیلاب کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri