کالم

ہلگام ڈرامہ فلاپ ،تحقیقات کی پیشکش

پاکستان پر بغیر کسی ثبوت اور شواہد کے لگائے جانے والے بھارتی الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بھارت کی طرف سے ہر چند مہینوں بعد کوئی نہ کوئی ڈرامہ رچایا جاتا ہے جو تحقیقات کے بعد صریحا جھوٹا ثابت ہوتا ہے تاریخ گواہ ہے ماضی میں پاکستان پر جو بھی الزامات لگائے گئے وہ تمام غلط ثابت ہوئے پہلگام کے بعد بھارتی سیاست دانوں اور عوام نے ایک شور برپا کیا ہا ہے بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے ذرائع ابلاغ بھی پاکستان مخالف بیانیہ بنانے میں پیش پیش ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے دنیا کو حقائق سے اوجھل رکھنا چاہتا ہے۔مگر عالمی برادری مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم سے پوری طرح آگاہ ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مرکنڈے کانجو نے حکومتی بیانیے کی نفی کرتے ہوئےکہا کہ کون سے ایسے ثبوت ہیں جن کی بنا پر اس واقعہ کا الزام پاکستان پر لگایا جا رہا ہے۔پاکستان نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی نیوٹرل فورم پر تحقیقات میں شراکت کیلئے تیار ہے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کاکول میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا اور کہا پانی ہمارے عوام کے لیے لائف لائن ہے ،پاکستان کے پانی کے بہاﺅ کو روکنےکی کسی بھی کوشش کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ چین نے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کے پاکستان کے جائز مطالبہ کی حمایت کی ہے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے واقع کی منصفانہ بروقت آ زادانہ تحقیقات کےلئے پاکستان کے جائز مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا چین پاکستان کی جائز سکیورٹی خدشات کو پوری طرح سمجھتا ہے اور پاکستان کی خود مختاری اور سکیورٹی مفادات کے تحفظ کےلئے پاکستان کے ساتھ ہے ۔ پاکستان کی پیشکش کے باوجود بھارت اپنے رچائے گئے ڈرامہ کی تحقیقات کے لیے تیار نہیں اور سات روز گزرنے کے باوجود پہلگام حملہ کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں دے سکا کیونکہ اسے اپنی سازش بے نقاب ہونے کا خوف ہے بھارت کی اس سازش کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائم نے بے نقاب کر دیا ہے اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر فوجی کارروائی کیلئےجواز بنارہا ہےپہلگام واقعے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ میں 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو بریفنگ دیگئی تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھی بھارت حملہ سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا بھارت کو پہلگام حملہ کی عالمی سطح پر تحقیقات کرانی چاہیے تاکہ حقائق سامنے ا سکیں بھارت اپنے تمام سفارتی حربے استعمال کرنے کے باوجود مکمل ناکام رہا ہے اور عالمی سطح پر اسےکوئی پذیرائی نہیں ملی اور کسی ملک نے بھارتی الزامات پر کان نہیں دھرا یورپی یونین نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا دنیا کے ممالک اس واقعہ کی مذمت تو کر رہے ہیں مگر پاکستان کے ملوث ہونے کی کوئی بات نہیں کر رہا ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کہ ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان مشکل وقت میں ہرممکن ثالثی کے لیے تیار ہے۔ 77 سال سے بھارت کا وطیرہ رہا ہے کہ اس نے اپنی ہر ناکامی پاکستان پر تھو پنے کی کوشش کی پہلگام واقعہ کے چند منٹ بعد جائے وقوعہ سے چھ کلومیٹر دور تھانہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی یہ کس طرح ممکن ہے کہ حقائق جانے بغیر ایف آئی آر درج کرلی جائے واقعہ میں ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ اندھا دھند فائرنگ کی گئی مگر بھارت نے کسی ثبوت کے بغیر ٹارگٹ کلنگ کا راگ الاپنا شروع کر دیا سوال اٹھتا ہے کہ اگر بھارت کو فوری طور پر یہ پتہ چل گیا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے ہیں تو بھارتی سکیورٹی انہیں کیوں نہیں روک پائی پھر حملہ آور کتنے طاقتور ہوں گے جو کارائی کے بعد چھلاوا کی طرح غائب ہو گئے اور سکیورٹی منہ دیکھتی رہی دراصل یہ بھارتی حکومت کا طے شدہ منصوبہ تھااور اس واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا فالس فلیگ اپریشن کا حصہ تھا واقعہ کے بعدانتہا پسند بھارتی حکومت نے ملک میں ایک ایسا ہیجان پیدا کر دیا ہے کہ بھارتی عوام اور میڈیا پاکستان کے گرد ہی گھومتا ہے پاکستان سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردوں کی حمایت نہیں کر سکتا خصوصا پاکستان جو خود دہشتگردی کا شکار رھا ہے اور 80 ہزار جانوں اور سینکڑوں اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کر چکا ہے بھارت کو پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگاتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ اس نے بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کےلئے پورا نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ٹھوس ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں ۔ پاکستان کو اب بھارت کی طرف سے جس آبی دشت گردی کا سامنا ہے اس کی دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں اب یہ واضح ہو چکا ہے بھارت نے پہلگام ڈرامہ سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کرنے کےلئے رچایا بھارتی حکومت نے اپنی اپوزیشن جماعتوں کے سامنے سکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر کے اور اپنی عوام کو ہیجان انگیزی میں مبتلا کر کے عالمی دنیا کو باور کرا لے گا کہ دہشت گردی میں پاکستان کا کردار ہے بھارت ایک مکار دشمن ہے مودی حکومت اکھنڈ بھارت کا منصوبہ پورا کرنے کےلئے کچھ بھی کر سکتی ہے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ مسخ ہو چکا ہے دنیا کی بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کشمیریوں کی زبان بند رکھنے کےلئے ان پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے بھارت دہشت گردی کہ اس واقعہ کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رھا ہے مگر وہ ہمیشہ کی طرح اپنے عزائم میں ناکام رہے گا۔بھارت میں مقبوضہ کشمیر ناگالینڈ آسام اور خالصتان سمیت آزادی کی متعدد تحریکیں چل رہی ہیں مقبوضہ وادی کی آزادی کےلئے کشمیری 77سال سے جدوجہد کر رہے ہیں آرٹیکل 370کا خاتمہ کر کے کشمیریوں کےلئے زندگی تنگ کر دی گئی ہے بھارت اگر مقبوضہ وادی میں امن و امان چاہتا ہے تو اسے کشمیریوں کو حق خوداریت دینا ہوگا ظلم و تشدد اور وادی کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے سے آزادی کی تحریک کو اور جلا ملے گی کشمیریوں کی تیسری نسل بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کےلئے تیارہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے