امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ توقع ہے جنگ بندی معاہدے کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 30 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں سیکڑوں فلسطینیوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔دوسری جانب مقبوضہ غزہ پٹی پر اسرائیلی بربریت میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور8 زخمی ہوئے۔
دنیا
یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، بائیڈن
- by Daily Pakistan
- جنوری 14, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 138 Views
- 1 مہینہ ago