وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1988 کی پابندیوں والی کمیٹی کی چیئرمین شپ سپرد کی گئی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو یو این کاونٹر ٹیررازم کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق یو این ورکنگ گروپ کا شریک چیئرمین بھی بنایا گیا ہے، یہ تقرریاں عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد اور انسدادِ دہشت گردی میں کارکردگی کا اعتراف ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور، مستقل اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے، ہماری قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی، 150 ارب ڈالرز سے زائد معاشی نقصانات برداشت کیے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد دنیا میں مثال بن چکی ہے، یہ تقرریاں پاکستان کے عالمی کردار کو مزید تقویت دیں گی۔
خاص خبریں
یو این کی کمیٹیوں اور گروپ کی ذمے داری پاکستان کو سونپ دی گئی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
- by Daily Pakistan
- جون 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 123 Views
- 2 ہفتے ago