بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.3°C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 2 صفر 1448

یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو ہوگی، سپارکو

Tuesday, 24 June, 2025

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ27 جون 2025 کو یکم محرم 1447 ہجری ہوگی۔ترجمان سپارکو کے مطابق نیا چاند 25 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 32 پیدا ہونے کا امکان ہے۔26 جون کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریبا 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریبا 75 منٹ ہوگا، یہ وقت چاند دیکھنے کے لیے نہایت سازگار حالات فراہم کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق فلکیاتی معیار کے مطابق، اگر موسم صاف رہا تو 26 جون کی شام کو محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور 27 جون 2025 کو یکم محرم 1447 ہجری ہوگی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *