Site icon Daily Pakistan

۔راولپنڈی۔لاہور کے درمیان چلائی جانے والی دو نئی ریل کاروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ریل کاروں کا شیڈول اس طرح سے ہو گا۔پہلی ریل کار (109UP) 16 ستمبر 2022 سے لاہور سے رات 7بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکرگجرات، چکلالہ سٹاپ کرتی ہوئی رات 11 بجکر 55 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گ

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور۔راولپنڈی۔لاہور کے درمیان چلائی جانے والی دو نئی ریل کاروں کا شیڈول اس طرح سے ہو گا۔پہلی ریل کار (109UP) 16 ستمبر 2022 سے لاہور سے رات 7بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکرگجرات، چکلالہ سٹاپ کرتی ہوئی رات 11 بجکر 55 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے ریل کار(110DN)رات 7 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر رات 11 بجکر 55 منٹ لاہور پہنچے گی۔ دوسری ریل کار (117UP) 19ستمبر2022 کو لاہور سے صبح 5 بجے روانہ ہوکر گوجرانوالہ، جہلم،چکلالہ سٹاپ کرتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح 19 ستمبر 2022 کو راولپنڈی سے ریل کار (118DN) صبح 5 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ یہ دونوں ریل کاریں دو اے سی بزنس کلاس، دو اے سی سٹینڈرڈ کلاس، پانچ اکانومی کلاس اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوں گی

Exit mobile version