پاکستان خاص خبریں

آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا، 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی منظوری

آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا، 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی منظوری

آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا، 1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم رواں ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی، جس کے بعد امید ہے کہ زر مبادلہ کے گرتے ذخائر مستحکم، ڈالر سستا، اور روپیہ تگڑا ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہوگا، جس کے لیے قرض کی منظوری دی گئی ہے، اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے قرض کی معیاد جون 2023ء تک بڑھا دی گئی ہے، قرض کی مقدار میں بھی 500 ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے، قرض کا حجم اب 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال ہونے کو وزیراعظم شہباز شریف نے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہو گیا، ملک میں معاشی استحکام آئے گا، مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے، دعا ہے کہ یہ آخری پروگرام ہو، پاکستان کو دوبارہ ضرورت نہ پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri