Site icon Daily Pakistan

آئی سی سی نے شاہ رخ خان کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کردی

شاہ رخ خان کو 'جوان' اور 'پٹھان' کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

شاہ رخ خان کو 'جوان' اور 'پٹھان' کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ تقریباً یہاں ہے۔اس تصویر کے سامنے آتے ہی کرکٹ اور بالی ووڈ کے مداح ایک پیج پر آگئے۔کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی ٹرافی اور بالی ووڈ کی بھی بڑی قدآور شخصیت کی تصویر پر مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ امکان ہے کہ اس مرتبہ شاہ رخ خان ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ اس مرتبہ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

Exit mobile version