پاکستان سا ئنس و ٹیکنالوجی

آئی ٹی یو بہتر ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کیلئے کوشاں اور پاکستان اس پالیسی پر عمل پیرا ہے وفاقی وزیر سید امین الحق

آئی ٹی یو بہتر ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کیلئے کوشاں اور پاکستان اس پالیسی پر عمل پیرا ہے وفاقی وزیر سید امین الحق

وفاقی وزیر سید امین الحق نے آئی ٹی یو کانفرنس میں 186 وزارتی وفود کی موجودگی میں اہم پالیسی خطاب کیا اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی اور خطے کا اہم ترین ملک پاکستان ہے آئی ٹی کے بہترین ہنر مند, ٹائم زون کے لحاظ سے عالمی آئی ٹی اداروں کیلئے اہم مرکز بھی ہے, گزشتہ 4 برس میں دور دراز و پسماندہ علاقوں تک ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی گئی, زراعت,صحت و تعلیم اور دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل اصلاحات پر تیزی سے کام ہورہا ہے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آئی سی ٹی تربیت کے متعدد پروگرامز جاری ہیں بیرونی سرمایہ کاروں کو خصوصا آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں بے پناہ مراعات دی جارہی ہیں پاکستان میں دنیا کے سستے ترین موبائل کالز و ڈیٹا پلانز کا مقصد عام آدمی تک بآسانی نیٹ ورک سہولیات کی فراہمی ہے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی ٹی یو بہتر ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کیلئے کوشاں اور پاکستان اس پالیسی پر عمل پیرا ہے موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب کی تباہ کاری کا شکار پاکستان آج عالمی اداروں کی جانب دیکھ رہا ہے دنیا کی سیاست و معیشت میں پاکستان کا کردار اہم لیکن عالمی توجہ کے معاملے میں فراموشی کا شکار دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا عالمی سطح پر آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی, پاکستان کا بنیادی کردار ہے ہم سیلاب, معاشی مشکلات اور غذائی مسائل سے دوچار لیکن عزم و ہمت میں اپنی مثال آپ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri