پاکستان خاص خبریں

آصف زرداری کراچی میں ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

نوجوان ہی توشہ خانہ کے چوروں سے حساب لیں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میں آصف زرداری کو کہوں گا کہ وہ کراچی کے لوگوں کو تسلیم کرے، ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ہم پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں مگر صوبائی حکومت بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے یہ بات انھوں نے اسلام آباد مین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد کراچی کے لوگوں کو وہ لمحہ نصیب ہوا کہ انہوں نے اپنے شہر کے لیڈر کے چناؤ کے لیے انتخاب میں حصہ لیا یہ الیکشن اتنی آسانی سے نہیں ہوا بار بار بہانے تراشے گئے مگر الیکشن کمیشن بالآخر کامیاب ہوگیا آنے والا میئر 28 واں میئر ہوگا، مگر جمہوری حکومتوں نے کبھی بلدیاتی انتخابات کرانے کی کوشش نہیں کی کراچی معاشی حب، انجن کا کام دیتا ہے وہ تماشا بنا رہا، بدامنی ، بد انتظامی کا شکار ہوا اس شہر کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے جماعت اسلامی نے بہت جدوجہد کی جماعت کی کامیابی اچنبھے کی بات نہیں، ہمارا کام گلی اور کوچوں میں بڑا کردار رہا
عبد الستار افغانی دو مرتبہ میئر بنے، نعمت اللہ اس کے بعد میئر بنے جو دنیا کے مثالی ترین میئر تھے
اب کی بار بھی جماعت اسلامی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، میں اس پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں حافظ نعیم الرحمن اور ان کی ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ٹرن آؤٹ خود حکومت کے مطابق کم ترین تھا رزلٹ جسے جلدی آنا چاہیئے تھا وہ کم ترین رہا ہمارے پاس الیکشن کمیشن کی جانب سے جو رزلٹ آیا فارم 11 پر، اس میں 94 پر جیتے جب الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج جاری ہوئے تو وہ 86 ہوگئے اور پیپلز پارٹی کو لیڈنگ پوزیشن دی کل ہمارے حلقوں میں پھر اضافہ ہوا اور 88 تعداد ہوگئی ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ فارم 11 کے مطابق سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے، مینڈیٹ تسلیم کیا جائے صوبائی حکومت کو آر او از پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے انہیں عوامی فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے میں آصف زرداری کو کہوں گا کہ وہ کراچی کے لوگوں کو تسلیم کرے، ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ہم پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں مگر صوبائی حکومت بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ہم سنجیدہ لوگ ہیں امن و ترقی چاہتے ہیں، اس کے لئے امن ضروری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri