لاہور: آن لائن لڈو کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر غیرقانونی طریقے سے انڈیا جانیوالی 19 سالہ پاکستانی لڑکی بھارتی جیل سے رہائی کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئی۔بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کی شام 19 سالہ اقراء جیوانی کو لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔اقراء جیوانی کراچی کی رہائشی ہے جسے آن لائن لڈو گیم کھیلتے ہوئے اترپردیش انڈیا کے 26 سالہ نوجوان ملائم سنگھ سے محبت ہوگئی۔ یہ دوستی اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔اقرا جیوانی نے انڈیا جانے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی کوشش کی مگر اسے ویزا نہ مل سکا جس کے بعد ملائم سنگھ نے اسے مشورہ دیا کہ وہ نیپال چلی جائیں اور پھر نیپال سے بارڈر کراس کرکے وہ اسے انڈیا لے آئیگا۔اقراء نے بتایا کہ وہ 19 ستمبر 2022 کو کراچی سے کھٹمنڈو نیپال گئیں جہاں اس نے ملائم سنگھ سے شادی کرلی اور پھر وہاں سے دونوں نیپال/ انڈیا بارڈر کراس کے بنگلور پہنچ گئے۔یہاں اقراء نے خود کو ایک ہندو لڑکی بتایا تاہم ایک روز ہمسایوں نے اسے گھر کے اندرنماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا جنوری 2023 میں بنگلور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اوراس کے پاس سے پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا۔
پاکستان
علاقائی
آن لائن لڈو کے دوران محبت؛ غیرقانونی بھارت جانیوالی لڑکی واپس پاکستان پہنچ گئی
- by Daily Pakistan
- فروری 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 674 Views
- 2 سال ago