خاص خبریں

آپریشن عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں ، معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے ، پاک فوج

آپریشن عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں ، معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے ، پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں ہے، معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ من گھرٹ خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کانفرنس کا مقصد اہم امور پر پاک فوج کاموقف بیان کرنا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس سال سیکیورٹی فورسز نے 22 ہزار آپریشن کیے۔یاد رہے کہ 7 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی )میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے 9 مئی کو صرف فوج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے، جوڈیشل کمیشن کے تحت تحقیقات کیلئے تیار ہیں، سب نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی گئی۔انہوں نے کہا تھا مجموعی آبادی کے صرف 31 فیصد لوگوں نے مخصوص جماعت کو ووٹ دیا، ووٹ کا مطلب یہ نہیں تھا کہ یہ 9 مئی کے حق میں تھا، اگرحالیہ انتخابات میں فوج کی مداخلت کا ثبوت ہے تو الیکشن کمیشن یا کسی آئینی فورم پر معاملہ رکھا جائے، پاکستان میں کسی کو نہ اڈے دیئے گئے ہیں نہ دیئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے