کالم

آپ کے ووٹ کا حقدار آپ کا دےرےنہ خادم

آپ کاخادم اےک بار پھر آپ کے چرنوں کو چھونے کی سعادت حاصل کر رہا ہے،ےہ کبھی آپ سے جدا نہےں ہو سکتا ۔ےہ خادم آپ کو بھول نہےں سکتا ۔خواہ پانچ سال بعد ملن ہو ،بشرط زندگی ملن ضرور ہو گا۔آپ جانتے ہےں کہ احقر نے جب سے شعبہ سےاست مےں قدم رکھا ہے نہ قےدوبند کی پرواہ کی ہے نہ قومی مفادات کی ہر چےز سےاست پر قربان کر دی ہے حتیٰ کہ سےاست کے اصولوں سے بھی دست برداری صرف آپ کے مفاد مےں کی ،دنےا کی ہر چےز چھوڑنا گوارا کر لی ،اسپورٹ سے کنارہ کشی اختےار کر لی لےکن سےاست کا دامن اپنی گرفت مےں رکھا کےونکہ وزارت کا راستہ سےاست کے مےدان سے گزر کر ہی جاتا ہے ۔اس دفعہ آپ کا خادم وزارت کا امےدوار بھی ہے ۔اگر وزارت نہ بھی ملی تو مشےر کا عہدہ تو کہےںگےا نہےں ۔آپ تو بخوبی جانتے ہےں کہ سےاست بچوں کا کھےل نہےں سےاست کا لفظ ” سےاہ ست“ سے نکلا ہے ےعنی جو چےز سات دفعہ سےاہ ہو جائے اسے سےاست کہتے ہےں ۔سےاست اور آفت ہم قافےہ ہےں ۔سےاست ہمےشہ آفت لاتی ہے ۔اکثر ےہ آفت عوام پر آتی ہے لےکن آخر کا سےاستدان پر حملہ آور ہو تی ہے لےکن آپ کا ےہ خادم آپ کے مفاد کےلئے ہر مصےبت کا سامنا کرنے کےلئے تےار ہے اور ہمےشہ تےار رہے گا۔بد قسمتی سے ےہ خادم اےک طوےل عرصہ تک آپ سے دور رہا لےکن اس عرصہ جدائی مےں اسی اضطراب مےں مبتلا رہا کہ مےرے اور آپ کے درمےان جو دےوار حائل ہے وہ کسی طرح مسمار کر دی جائے اور ےہ مےرے اﷲ کی خاص عنائت ہے جس نے مجھے آج وہ دن دکھاےا کہ مےرے اور آپ کے درمےان دوری کی تمام رکاوٹےں دور ہو چکی ہےں ۔آج اکےسوےں صدی کا انسان جس طرح اپنے سماج سے کٹ کر نہےں رہ سکتا تو آپ کا خادم بھی کسی طور آپ سے کٹ کر نہےں رہ سکتا تھا ۔آپ ےقےناً ےہ سوچ رہے ہوں گے کہ مےں آپ کا کبھی فون بھی اٹےنڈ نہےں کر سکا اسے حالات کی ستم ظرےفی کہہ لےں ،دوسرے آپ کے مالی حالات بھی مےری نظروں کے سامنے تھے اور مےں ان سے بخوبی آگا ہ تھا اس لئے آپ کی ٹےلی فون کال سننے سے ہمےشہ گرےزاں رہا کہ کال پر آپ کے پےسے خرچ نہ ہوں ۔بہرحال مےں مےڈےا کے ذرےعے آپ کے حالات ،پرےشانےوں اور مشکلات سے باخبر ہوتا رہا لےکن مےرا دل کڑھتا کہ کاش مےں آپ کے پاس ہوتا لےکن آپ نے دےکھا ہو گا کہ مےں ہمےشہ ٹی وی چےنلوں پر اپنے مخالفےن کی چالبازےوں اور بے اےمانےوں کا پردہ چاک کرتا رہا ،ےہ تمام مےں صرف آپ کے مفاد کےلئے کرتا رہا ۔مےں نے ہمےشہ مےڈےا کے ذرےعے اپنے آپ کو آپ کے قرےب رکھنے کی تگ و دو کی اب ہمارے درمےان کوئی حائل نہےں ہو سکتا ۔خدا جانتا ہے آپ کا ےہ خادم صرف اور صرف آپ کی محبتوں کا طلبگار ہے ۔جب کبھی آپ اپنے کاموں کے سلسلہ مےں مجھے ملنے کےلئے تشرےف لاتے تھے لےکن ےہ مےر ی بدقسمتی رہی کہ مےں ہر بارحاضر نہ ہونے کی وجہ سے آپ سے شرف ملاقات حاصل کرنے سے محروم رہا لےکن آپ کی تکالےف کا مجھے احساس رہا مجھے معلوم ہے آپ ہمےشہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور گندے پانی سے گزر کر ہی آتے تھے لےکن اب مےں نے ےہ راستے آپ کی تکلےف کا ادراک کرتے ہوئے پختہ کروا دےے ہےں تا کہ آپ کو آنے جانے کی تکالےف و دشواری سے محفوظ رکھا جا سکے ۔کوئی وقت تھا کہ آپ کو دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شےڈنگ کے عذاب سے گزرنا پڑتا تھا مےری کوشش کے شامل حال ہونے سے ہی اس کے تقرےباً خاتمے مےں کامےاب ہو گےا ہوں اس مےں اﷲ کا فضل اور آپ کی دعائےں ہر لمحہ مےرے شامل حال رہےں ۔چند گھنٹے کی لوڈ شےڈنگ مےرے مشورے پر صرف اس وجہ سے برقرار رکھی گئی ہے مجھے معلوم ہے کہ آپ اےک طرف زےادہ بل آنے کی وجہ سے شکوہ کناں بھی ہےں جتنی زےادہ بجلی جائے گی اسی حساب سے بل کم آئے گا آپ کے ےہ پےسے کسی دوسری مد مےں کام آئےں گے آپ کا فائدہ مےں نہےں سوچوں گا تو کون سوچے گا۔اس دفعہ بھی اگر آپ مجھے اپنے قےمتی ووٹ سے نوازےں گے تو آپ دےکھےں گے کہ مےں ہاﺅس مےں جا کر حکومت وقت کو کےسے ناکوں چنے چبواتا ہوں ۔آپ نے دےکھا ہو گا جب بھی مےں ہاﺅس مےں گےا کتنی زور سے ڈےسکےں بجاتا رہا ۔آج آپ کو جو بھی سہولتےں حاصل ہےں وہ سب آپ کے اسی خادم کی کاوشوں کا حاصل ہےں ۔مجھے آپ کے ہر مسئلے کا احساس ہے ۔مہنگائی کے خلاف مےں نے ہی ہلہ گلہ کےا اور بڑھ چڑھ کر اس پر بےانات دےتا رہا ۔نج کاری مےں بھی بڑھ چڑھ حکومت کا ساتھ دےا تا کہ آپ لوگ رضاکارانہ علےحدگی اسکےم کا زےادہ سے زےادہ فائدہ اٹھا سکےں لےکن مجھے اب پچھتاوا ہے کہ مجھے اےسا نہےں کرنا چاہےے تھا کےونکہ پہلے جو ٹےلی فون اےک دن مےں ٹھےک ہوتا تھا اب کئی کئی ماہ لگ جاتے ہےں ۔جےسا کہ آپ کے علم مےں ہے کہ مےں ہر سال عمرے پر جاتا رہا ہوں صرف اس مقصد کےلئے کہ آپ اور آپ کے بچوں کےلئے دعائے خےر کروں تاکہ آپ کی مشکلات آسان ہوں ۔مےں نے کبھی پارٹی فنڈ کا غلط استعمال نہےں کےا ۔آپ کی خون پسےنے کی کمائی آپ پر ہی لگائی ۔مجھے آپ سے کچھ نہےں چاہےے ۔مجھے جو کچھ ملے گا اﷲ کی ذات سے ہی ملے گا اور آپ جانتے ہےں کہ اﷲ کسی کی محنت ضائع نہےں کرتا اور نےک کمائی مےں برکت ڈالتا اور اضافہ کرتا ہے ۔مےرے پاس پہلے اےک موٹر سائےکل تھی لےکن آج کاروں کا اےک بڑا کارواں ہے ۔مےں نے اپنے پاس بلٹ پروف گاڑی نہےں رکھی کےونکہ مےں عوام ےعنی آپ مےں سے ہوں جب آپ بغےر سےکورٹی کے نکلتے ہےں تو مےں اپنی حفاظت کس لےے کروں ،مجھے کس بات کا ڈر ہے ۔مےں نے آج تک جتنے وعدے کےے ان کی تکمےل سے کبھی غافل نہےں رہا لوگوں کو مجھ سے ےہ گلہ بھی رہا کہ انہوں نے دوسروں سے دشمنےاں مول لےکر مجھے کامےاب کرواےا تھا اور مےں دوسروں سے مل گےا تھا ۔مےں نے سن رکھا ہے کہ عجلت کے فےصلے غلط نتائج بھی دے سکتے ہےں ۔ےہ وےسے بڑا مشکل مرحلہ اور کڑوی گولی تھی جو مجھے بہت سوچ بچار کے بعد نگلنا پڑی ۔ےہ صرف آپ کی بہتری کےلئے ضروری ہو گےا تھا ۔کچھ کام ذاتی مفاد سے بھی زےادہ عزےز رکھنے پڑتے ہےں ۔آج ملک مےں جو مےرا سکہ اور نام ہے وہ اسی وجہ سے ہے کہ مےں نے آپ کو چھوڑ دےا تھا لےکن تھا وہ آپ کے مفاد مےں ۔کچھ چےزےں اےسی بھی ہوتی ہےں جو مےں برسر عام بےان نہےں کر سکتا لےکن اپنا گھر اپنا ہی ہوتا ہے اس لےے مےں لوٹ آےا ہوں ۔پروےن شاکر نامور شاعرہ نے شائد مےرے لےے ہی کہا ہو گا کہ
وہ جہاں بھی گےا لوٹا تو مےرے پاس آےا
ےہی تو بات ہے اچھی مےرے ہرجائی کی
مےں اتنا عرصہ کہاں غائب رہا،مےری کچھ طبعےت بھی ناساز رہی ۔پارٹی نے مےرے ہزار انکار کے باوجود مجھے علاج کےلئے باہر بھےجا ۔اب مےری طبعےت سنبھل چکی ہے ۔مےری صحت ےابی ےقےنا آپ کی دعاﺅں کی مرہون منت ہے ۔اس کےلئے مےں آپ کا ازحد مشکور ہوں ۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ مےں آپ کے پاس کےوں حاضر ہوا ہوں ۔مےں صرف اسی چےز سے آپ کو آگاہ کرنے آےا ہوں کہ اب وہ وقت دور نہےں جب آپ کی تقدےر بدل جائے گی ،ہر طرف ہرےالی ہی ہرےالی ہو گی ،زندگی کی تمام ضرورےات مےسر ہوں گی ،بے روزگاری کا مکمل قلع قمع کر دےا جائے گا ،کرپشن کا نام و نشان مٹ جائے گا ،غرےب کا علاج مفت ہو گا ،انصاف آپ کی دہلےز پر کھڑا ہو گا ،ہر کوئی عدالت جانے کی مشقت سے آزاد ہو گا ۔مےرے بڑے بڑے اشتہار اس بات کی گواہی ہےں کہ ہم کسی سے خوف زدہ نہےں ،ےہ روپےہ جو آپ کا خادم بے درےغ خرچ کر رہا ہے ےہ آپ کا ہی عطا کےا ہوا ہے ۔آپ کا ووٹ اےک قےمتی امانت ہے اسے سوچ سمجھ کر صرف مےرے حق مےں ہی استعمال کرےں ۔آپ کا خادم ہی آپ کے ووٹ کا صحےح حقدار ہے ۔ےہ بھی آپ کے علم مےں ہے کہ اگر آپ مےرا ساتھ نہ بھی دےں گے تو پھر بھی مےری کامےابی ےقےنی ہے کےونکہ مجھے اﷲ پر کامل بھروسہ ہے ۔مجھ سے ماضی مےں کچھ غلطےاں بھی ہوئی ہوں گی ۔آخر مےں بھی تمہاری طرح کا اےک انسان ہوں ،بھول چوک انسانی خاصہ ہے ،انسان فرشتہ تو نہےں لےکن اب ےہ مےرا آپ سے پختہ وعدہ ہے کہ آئندہ غلطی نہےں کروں گا اس لےے خطا کار کی پرانی غلطےوں کو معاف فرمائےں ۔مےں اےک بار پھر معافی کا خواستگار ہوں ۔مےرے ساتھ قدم سے قدم ملائےں ۔آپ نے ہمےشہ مجھے ووٹ دے کرکامےاب کرواےا اور مےں نے آپ کو ماےوس نہےں کےا اور بتدرےج ترقی کی منزلےں طے کرتے ہوئے کتنے بلند مقام تک پہنچ چکا ہوں ۔روشنی اور اندھےرے مےں سے اےک ےعنی مےرا انتخاب کرےں ۔انشاءاﷲ مےرا اور آپ کا بھائی چارے کا رشتہ قائم و دائم رہے گا ۔پاکستان زندہ باد آپ کا خادم پائندہ باد۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے