حکومت کی طرف سے پی ٹی آ ئی کو بار بار مزاکرات کی دعوت دینے کے باوجود وہ سیاسی قیادت سے بات چیت پر راضی نہیں۔ اب تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے پارلیمنٹ جائیں مذاکرات کریں ۔ جسٹس مندوخیل نے کہا اگر حالات اتنے خراب ہیں توساتھ بیٹھیں اور معاملہ حل کریں۔ سنی اتحاد کونسل اسمبلیوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔پی ٹی آ ئی کی قیادت کی طرف سے روزانہ نئے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں نو مئی کے واقعہ کے بعد فال آف ڈھاکہ کی تحقیقات کرنے والے حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ کو متنازع بنایا جا رہاہے ۔ سابق صدر عارف علوی اس ٹویٹ کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائیفر کیس میں بانی پی ٹی آ ئی کو بری کر دیا ہے جس سے پی ٹی آ ئی کو کافی ریلیف ملا ہے ۔ پی ٹی آ ئی کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیے۔اس عدالتی فیصلے پر تبصرے جاری ہیں عمر ایوب نے کہا کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ شرجیل میمن نے سائیفر سے کھیلنے والا بیان دہرایا امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت سائیفر پر اپنا موقف دے چکی ہیے پاکستان میں فیصلے وہاں کی عدالتیں کرتی ہیں۔ حکومت اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رہی ہیے۔ دوسری طرف حکومت کی تمام تر توجہ معیشت کی بحالی کی طرف ہیے وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا بتیس ایم او یوز پر دستخط ہوئیے وزیراعظم نے کہا کہ امداد نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔ چین پاکستان میں کان کنی آ ئی ٹی اور جدید زراعت میں سرمایہ کاری کرے گا۔ شہباز شریف کو چین میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہیے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا متحدہ عرب امارات سعودی عرب قطر اور ایران سرمایہ کاری کے لئے آمادہ نظر آ رہیے ہیں آ ئی ایم ایف ورلڈ بینک اور ایشین ترقیاتی بینک ملکی معیشت کی بہتری کی نوید سنا رہیے ہیں۔ بہتر حکومتی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہیے۔ سبزیوں پھلوں آ ٹے چاول چکن ککنگ آ ئل کی قیمتیں انتہائی نیچے گر گئی ہیں۔ بیکری پروڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہیے برانڈڈ بیکریز نے تو قیمتیں کم کر دی ہیں لیکن کئی لوکل بیکریز اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے اپنی پروڈکٹس ڈبل روٹی بسکٹس او کیکس کی قیمتوں میں کمی نہیں کر رہیں ۔ افراط زر میں بھی حیران کن حد تک کمی دیکھی گئی ہیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا ہیے ۔ ماضی میں جب حکومت نے گندم چینی اور چاول کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جس سے ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اب ایک بار پھر چینی مل مالکان چینی کی ایکسپورٹ کے لئے حکومت پر دبا بڑھا رہیے ہیں تاکہ ملک میں گزشتہ سال کی طرح چینی کی قلت کرکے مہنگائی میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس وقت سو سے زائد ممالک آ ئی ایم ایف کے مقروض ہیں ان ممالک میں پاکستان نو ارب ڈالر کے قرضے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیے ۔ مقروض ممالک میں ارجنٹائن پہلے نمبر پر جبکہ مصر دوسرے نمبر پر ہیے۔ پاکستان کو ایک بار پھر ملک کا نظام چلانے کے لئے فنڈ کے قرضے کی ضرورت ہیے۔ آ ئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں مالیاتی فنڈ قرضے کے لیے بھاری ٹیکس لگانے کی سخت شرائط عاید کر رہا ہیے حکومت کو ایسی شرائط نہیں ماننی چاہیں جن سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑے۔ آ نے والے بجٹ میں عوام حکومت سے بھاری ریلیف کی توقع کر رہیے ہی سرکاری ملازمین اور پینشنرز بھی حکومت سے مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی امید لگائے بیٹھے ہیں امید ہیے کہ آ نے والا بجٹ عوام دوست ہوگا
آ ئی ایم ایف شرائط ! ریلیف؟
