پاکستان

ارشد شریف شہید کے قتل میں ملوث خرم اور وقار ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

شہید صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی گھرروانہ نماز جنازہ دن دو بجے ادا کی جائے گی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کو سازش قراردیا اور دونوں بھائی وقار اور خرم کو اس گھناؤنے کام کا ذمہ قرار دیا ۔
نجی چینل کے پروگرام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان دیا ہے کہ دونوں بھائیوں، وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کروایا اور پھر اسے پولیس کے ساتھ مل کر غلظ شناخت کا معاملہ بنا کر حادثہ بنانے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ہماری ٹیم سلمان اقبال اور طارق وصی سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کریں گے کہ دوبارہ کینیا کے صدر سے بات کریں کیونکہ کینیا کی پولیس تعاون نہیں کر رہی۔
قبل ازیں ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کینیا کی پولیس کے مؤقف سے ثابت نہیں ہوتا کہ ارشد شریف کو غلط شناخت پر قتل کیا گیا، بادی النظر میں ارشد شریف کا قتل ملی بھگت لگتی ہے، ارشد شریف پر فائر کرنے والوں کو یہ معلوم تھا کہ ارشد شریف کون ہے اور کس سائیڈ بیٹھا ہے، اب تک جو سامنے آیا ہے ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri