پاکستان

ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کا والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

arshad sharieef

اسلام آباد:سپریم کورٹ کی ہدایت پر ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی خصوصی جے آئی ٹی نے مقتول صحافی کی والدہ اور اہلیہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صحافی ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر دفتر اسلام آباد میں ہو ا۔پولیس حکم کے مطابق میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اپنے ٹی او آرز بنائے گی اور تحقیقات میں سب سے پہلے مقتول ارشد شریف کو والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے حوالے سے تمام متعلقہ افراد سے رابطہ کیا جائے جبکہ جوائنٹ انوسٹی ایشن ٹیم کے اراکین کینیا بھی جائیں گے جس کے لئے تمام سفری اور دستاویزات کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔عدالت نے خصوصی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی،پولیس،آئی بی،ایف آئی اے کے نمائندے شامل کیے جائیں،جے آئی ٹی میں ایسا افسر شامل نہیں ہونا چاہیے جو ان کے ماتحت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri