اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اس موقع پر شہزادہ فہد بن سلطان نے نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شہزادہ فہد بن سلطان کی جانب سے نیک تمناں پر شکریہ ادا کیا، شہزادہ فہد نے اس موقع پر نائب وزیراعظم کو تبوک کے دورے کی دعوت بھی دی۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے پاک سعودی تعلقات کے استحکام اور فروغ میں شہزادہ فہد بن سلطان کی ذاتی دلچسپی اور کردار کو سراہا۔دونوں رہنماں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

