پاکستان خاص خبریں

اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 غیر شرعی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 غیر شرعی قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، جبکہ کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔
دوسری جانب اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی قانون 2022ء کی تعریف کی ہے۔
کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے تاکہ اس مسئلے کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے جامع قانون سازی کی جاسکے،موجودہ ایکٹ میں مجموعی طورپر متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے،کونسل نے نیب ترمیمی قانون 2022ء کو مستحسن قرار دیا،نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri