پاکستان خاص خبریں

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت نا دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت نا دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگیا کردیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی ہے اور اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کردیا ہے وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ
ہمیں این او سی مل گیا ہے ٹرم اینڈ کنڈیشن بھی مل گئیں ہیں ایک درخواست ہے کہ عدالت آئیندہ کے لیے ڈائریکشن دے دے اس پر فاضل چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مستقل کے لیے ہم کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے انتظامیہ کا معاملہ ہے مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے حالات کا پتہ نہیں ہوتا یہ عدالت انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی آپکو این او سی مل گیا ہے بس آپکی درخواست نمٹا رہے ہیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی سی صاحب نے بتایا کہ پانچ ستمبر کو انکی درخواست آئی ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دوگل صاحب این او سی مل گیا ہے بس بات ختم ہوگئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri