پاکستان موسم

اسلام آباد میں رات کو بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع محکمہ موسمیات

اسلام آباد میں رات کو بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق پیر کے روزموسم کی صورتحال: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اسلام آباد میں مو سم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ شام /رات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بونیر، کوہاٹ، کرم ، کوہستان، سوات،دیر اور چترال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،خطہ ٔپوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: بونیر 35، دیر ( زیریں22 ،با لا ئی 15) ، مالم جبہ 09، سیدو شریف 08، کاکول 06، پٹن ،بالاکوٹ 04، چترال، میر کھنی 01، پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 30، شمس آباد 17)، اسلام آباد (سید پور 21، گولڑہ، ز یرو پوا ئینٹ 13، بوکرہ 12)، مری 09، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 24، سٹی 21)، گڑھی دوپٹہ 15، کوٹلی 14، راولاکوٹ 07، گلگت بلتستان: بابوسر، بگروٹ 07، گلگت 02، چلاس 01 اور بلوچستان: لسبیلہ میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 42اور بہاولنگر میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 17/ 34
لاہور 24/ 36
کراچی 26/ 34
پشاور 20/ 33
کوئٹہ 10/ 31
گلگت 13/ 25
اسکردو 10/ 22
مظفر آباد 16/ 34
مری 12/ 22
فیصل آباد 23/ 37
ملتان 23/ 36
سری نگر 12/ 24
جموں 20/ 34
لہہ 04/ 17
پلوامہ 11/ 25
اننت ناگ 10/ 24
شوپیاں 10/ 23
بارہ مولہ 11/ 24

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri