خاص خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ:منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

salman taseer

اسلام آباد:منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہزاد کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس عامر فاروق فاروق کے روبرو سلیمان شباز پیش ہوئے ان کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی اے لاہور کی عدالت میں سرنڈر کرنے کے لئے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کی14دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عدم حاضری پر سلیمان شہباز اشتہاری ہیں۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ آج چار سال دو ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں ہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ہے پچھلے سال سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا،رانا ثناء اللہ پرہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس پر بریت سے تھپڑ پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri