پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کی رہائی کا حکم، پولیس کی دوبارہ گرفتاری کی کوشش

فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو مزید مقدمات میں انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔رہائی کے بعد فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو گنجائش دینی ہو گی، میں یہ سمجھتا ہوں ہر طرف سے تحمل کا مظاہرہ ہونا چاہیے، کوئی حل نکالنا چاہئے مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ ملک پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔گفتگو کے بعد فواد چوہدری باہر جانے کےلیے گیٹ پر پہنچے ہی تھے کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی۔پولیس سے بچ کر بھاگتے ہوئے دوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔ اس دوران وہ گربھی گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے