Site icon Daily Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے جہاں انڈیکس بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 223 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 690 پر آگیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس اب تک کی بلند ترین سطح 86 ہزار 992 پر بھی پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 86 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا۔ادھر انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز کے بھاو پر ہی آج بھی برقرار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے کے بھاو پر برقرار ہے۔

Exit mobile version