دلچسپ اور عجیب

الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر رسمی و غیر رسمی تعلیم دینے میں کوشاں ہے ۔سید وقاص جعفری

الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر رسمی و غیر رسمی تعلیم دینے میں کوشاں ہے ۔سید وقاص جعفری

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے اساتذہ کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کا مقصد الخدمت چائلڈ پروٹیکشن کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا ۔تربیتی ورکشاپ میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری اور دیگر ذمہ داران کے علاوہ ملک بھر سے الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کے اساتذہ نے شرکت کی ۔تربیتی ورکشاپ میں ماہرین کی جانب سے شرکاء کو اسٹریٹ چلڈرن کے مسائل، بچوں کی نشو ونما اور بنیادی تعلیم کے طریقہ کار کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیئے گئے ۔ تربیتی سیشن میں اساتزہ کو جدید طریقہ کار اور ایل ایم ایس کے ذریعے بچوں کو ہنر سکھانے کی مشق کروائی گئی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید وقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز میں 2100 اسٹریٹ چائلڈز کو رسمی اور غیر رسمی تعلیم فراہم کرنے میں کوشاں ہے ۔ یہ بچے چونکہ ہوش سنبھالتے ہی کام کرتے ہیں اس لیے تھوڑی سی توجہ سے ان بچوں کو تعلیم اور ہنر مند بنا کر کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل کام ہے جسکو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 52 سی پی سیز میں ماہر اساتذہ خوش اخلاقی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ بعد ازاں ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri