دلچسپ اور عجیب

امریکا میں 10سال قبل کھو جانے والی بلی دوبارہ اپنے مالکان سے ملنے جارہی ہے

cat 1

نیو یارک:امریکا میں 10سال قبل کھو جانے والی بلی دوبارہ اپنے مالکان سے ملنے جارہی ہے۔نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ سے گم ہونے والی اس بلی کے متعلق اس کے مالک رچرڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ان کی پالتو بلی میمی 2012میں ان کے رشتے دار کے گھر سے کہیں چلی گئی تھی۔گھر والوں نے علاقے میں بلی کو خوب ڈھونڈا لیکن میمی کہیں نہیں ملی۔لانگ آئی لینڈ کے علاقے بروک ہیوومن میں قائم اینیمل شیلٹر کے مطابق اس بلی کو گزشتہ دنوں انتہائی زبو حالی میں لایا گیا۔ادارے کی سپروائزر لنڈا کلیمپفل کا تھا کہ اس بلی کے بال اس بری طرح اکڑے ہوئے تھے کہ زرہ بکتر کی ڈھال معلوم ہوتے تھے۔بلی کو صاف ستھرا کر کے اس میں مائیکروچپ ڈھونڈی گئی جس سے معلوم ہوا کہ اس کے مالک رچرڈپرائس ہیں جو اب سپین میں رہائش پذیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri