پاکستان خاص خبریں

انتخابی مہم ، کونسی جماعت آج کہاں پاور شو کریگی ۔۔۔؟ جانیں

انتخابی مہم ، کونسی جماعت آج کہاں پاور شو کریگی ۔۔۔؟ جانیں

عام انتخابات میں 4 دن باقی ہیں اور سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی آج حیدرآباد میں پاور شو کرے گی، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام کا کرک میں جیل چوک میں جلسہ ہوگا جس سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔میرپورخاص میں ایم کیو ایم کے جلسے سے پارٹی رہنما خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کے تحت عوامی اجتماع ہوگا جس سے پارٹی رہنما آصفہ بھٹو اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر صوابی کے حلقہ این اے 19 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔صوابی کے حلقہ پی کے 50 میں اے این پی کے تحت جلسہ ہوگا جس سے پارٹی رہنما سردار حسین بابک اور امیر حیدر ہوتی خطاب کریں گے۔آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین آج ملتان میں پریس کانفرنس کریں گے۔خورشید شاہ سکھر میں پیپلز پارٹی کے زیراہتمام جلسے سے خطاب کریں گے۔خوشاب میں جماعت اسلامی آج دارالاسلام چوک میں جلسہ کرے گی جس سے سراج الحق ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق آج لیاقت باغ راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ قیصر شریف نے یہ بھی بتایا ہے کہ سراج الحق کل (5 فروری) لاہور میں یک طرفہ کشمیر اور غزہ ریلی سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے