کالم

انڈےکا(Indika)۔۔۔۔۔۔!

مغربی ممالک کے لوگ کتابیں پڑھتے ہیں،آپ کو کھبی مغربی ممالک جانے کا اتفاق ہوجائے تو جہاز،ٹرےن ےا بس مےں سفر کرتے وقت ان لوگوں کو کتابےں ، رسائل اور اخبارات کے مطالعہ مےں محو پائےں گے حالانکہ مغربی دنےا مےں جدےد ذرائع ابلاغ موبائل فون سیٹ، ٹی وی ، رےڈےو اورانٹرنےٹ وغےرہ کی کمی نہےں ہے لےکن پھر بھی وہ لوگ کتابوں، رسائل اور اخبارات وغےرہ کے مطالعہ کے شےدائی ہےں ۔ امرےکہ مےں بعض اخبارات کے پرچے لاکھوں کی تعداد مےں شائع ہوتے ہےںجبکہ وطن عزےز مےں کتابوں، رسائل اور اخبارات کے مطالعے مےں کمی محسوس کی جارہی ہے۔ےہاں کتابوں کا مطالعہ تو بالکل نہ ہونے کے برابر ہے ۔کسی سے کتابوں کے مطالعہ کے بارے مےں پوچھتے ہےں تو وہ نفی مےں سر ہلتا ہے۔وطن عزےز مےں زےادہ تر لوگ کہتے ہےں کہ آج کل انٹرنےٹ اور جدےد ذرائع ابلاغ موجود ہےں اورآج کس نے کتابےں پڑھنی ہےں؟ سوال ےہ پےدا ہوتا ہے کہ امرےکہ اور مغربی ممالک مےں ان سہولےات کی کمی نہےں ہے لےکن پھر بھی وہ لوگ مطالعہ کےوںکرتے ہےں؟وہ کتابوں سے سےکھتے ہےں اور اپنے انفارمےشن مےں اضافہ کرتے ہےں جبکہ ہمارے لوگ Google کے محتاج ہیں۔جدید ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے ضرور استفادہ حاصل کرتے رہیں لیکن کتاب بہترےن ساتھی ہے،اس بیلی کا ساتھ نہےں چھوڑنا چاہےے۔مےگاستھنےز اےک ےونانی مورخ اور سےاح تھا۔اس نے چندرگپت مورےہ کے دربار مےں پانچ برس گذارے اور ہندوستان کے معاشرتی، معاشی اور سےاسی حالات پر اےک کتاب انڈےکا(Indika)تحرےر کی۔چندر گپت مورےہ اےک معمولی خاندان مےں پےدا ہوا تھا۔اس کے والد نے اس کی ماں کوبے سہارا چھوڑ دےا تھا۔چندر گپت پتالی پترا مےں پےدا ہوا تھا۔اس کی ماں نے چندرگپت کو اےک گڈرےے کی حفاظت مےں دےاتھالےکن اس نے اس بچے کو اےک شکاری پر فروخت کردےا۔اس شکاری نے چندرگپت کی پرورش کی اوراس کو لڑکپن مےں موےشےوں کی نگرانی پر مامور کےا۔چندر گپت بہت ذہےن تھا اورےہ دےگر لڑکوں کے ساتھ راجہ کرےدا نامی کھےل کھےلا کرتاتھا۔اس مےں وہ اپنی عدالت لگاکردوسروں کو انصاف مہےا کرنے کا ناٹک رچاتا تھا۔کہتے ہےں کہ اےک روز چانکےہ کا وہاں سے گذر ہوا تو وہ اس کی ذہانت اور شخصےت سے متاثر ہوا اور اس کو شکاری سے خرےد لےا۔چانکےہ اس کو اپنے ساتھ ٹےکسلا لے گےا اور اس کی بہترےن پرورش کی۔وی اے سمتھ کے مطابق چندر گپت نے اٹھارہ سال کے عرصہ مےں پنجاب اور سندھ مےں سلےوکس کے حملہ کو پسپا کےا اوران کو شکست دی اور خود کو کم از کم شمالی ہندوستان اور افغانستان کے بےشتر علاقے کا حکمران اعلیٰ تسلےم کراےا۔انڈےکا مےں مےگاستھنےز نے تحرےر کےا ہے کہ چندر گپت مورےہ اےک جاہ وجلال رکھنے والا منصف مزاج حکمران تھا۔وہ شکار کھےلنے اور ہاتھےوں کی لڑائی دےکھنے کا بہت شوقےن تھا۔کھبی کھبی زر ق برق لباس اور ہےرے جواہرات پہن کر عوام کو درشن کراتا تھا۔بادشاہ کی حفاظت خواتےن کے سپرد ہوتی تھی جو سب اپنے والدےن سے خرےدی جاتی تھےں۔محافظ اور باقی سپاہی محل سے باہر رہتے تھے۔بادشاہ دن کو سو نہےں سکتا تھا اور رات کے وقت بھی اپنی خواب گاہ بدلتا رہتاتھا تاکہ اس کے قتل کی کوئی سازش کامےاب نہ ہو۔کتاب انڈےکا مےں مےگاستھنےز ہندوستان کے لوگوں کی عادات و اطوار اور ثقافت کے بارے مےں لکھتا ہے کہ ہندوستان کے لوگ سادہ تھے،وہ مقدمات مےں نہےں الجھتے تھے،وہ سادگی پسند تھے،جھوٹ نہےں بولتے تھے،لوگ شراب پےنے کے عادی نہےں تھے،صرف تہوار وںکے موقع پر نشہ آور رس "سوم”پےتے تھے، لوگ سادہ خوراک تناول فرماتے تھے ۔ ، لوگوں کے کھانے کے اوقات مقرر نہ تھے،وہ تنہا کھانا کھانے کے عادی تھے،ہندوستان کے لوگ دراز قد اور صحت مند تھے،لوگوں کی اکثرےت لکھنا پڑھنا نہےں جانتی تھی،ان مےں سے بعض لوگ اعلیٰ تعلےم ےافتہ بھی تھے،لوگ ململ کے بنے پھولدار کپڑے پہنتے تھے،خواتےن کو آزادی حاصل تھی۔چندر گپت مورےہ کے دور مےں گھوڑے، ہاتھی اور بےلوں کے شکار کرناممنوع تھا ۔ ہرنوں ،مچھلےوں اور پرندوں کا شکار صرف مخصوص موسموں مےں کےا جاسکتا تھا۔چندرگپت مورےہ نے محکمہ حےوانات بھی قائم کےا تھا ۔ جانوروں کو تشدد سے بچانے کے لئے قوانےن بنائے تھے۔ہندوستان مےں ہاتھی ، گھوڑے، بندر، اڑنے والے سانپ اور اےک سےنگ والے گھوڑے زےادہ تھے۔ملک مےں سونا ، چاندی، نمک،جست اور لوہا وغےرہ معدنےات وافر مقدار مےں پائی جاتی تھی۔بارشےں بہت ہوتی تھےں۔ملک مےں جگہ جگہ درےا، ندی اور نالے بہتے تھے۔انڈےکا کے مطابق ہندوستان کے لوگوں کی اکثرےت بت پرست تھی ۔” شو "اور” دشنو ” کو پوچتے تھے۔اس دور مےں بدھ مت اور جےن مت بہت مقبول مذاہب تھے۔ ہندوستان بہت بڑا ملک تھا اور اس کی اےک سو اٹھارہ(118)رےاستےں تھےں ۔ان مےں سے سب سے زےادہ طاقتور پتالی پترا کی رےاست تھی۔ پتالی پترا مورےہ سلطنت کا دارالحکومت تھا،ےہ شہردرےائے گنگا کے کنارے آباد تھا اور اس کی لمبائی نو مےل اور چورائی اےک مےل تھی ۔ اس شہر کے چونسٹھ دروازے اور پانچ سو ستر مےنار تھے۔اس دور مےں صوبے کو سنگ اور گورنر کو مہاترا کہتے تھے۔انڈیکاکے مطابق چندر گپت مورےہ نے تحت و تاج اپنے بےٹے کے حوالے کےا اور تارک الدنےا ہوگےا تھا۔چندر گپت مورےہ راہب بن گےا اور300ق م(قبل مسےح) کو نفس کشی کرکے خود کو ہلاک کردےا تھا۔ قارئےن کرام!انڈےکا اےک بہترےن کتاب ہے جس مےں-400 300ق م دور کے ہندوستان کے حالات اور شب روز قلمبند کےے گئے ۔ ہوسکے تو کتاب” انڈےکا” کے مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ اُس اور اِس دور مےں کےا فرق ہے؟اُس دور کی کونسی خوبےاں اب ناپےدچکی ہےں۔ انڈےکا کے علاوہ گپت مورےہ کی پچپن، لڑکپن اور زےست کے آخری اےام سے آپ نے کےا درس حاصل کےا ؟چندر گپت مورےہ اےک جاہ وجلال رکھنے والا حکمران تھا،اس نے سب کےوں چھوڑا اورراہب کےوں بن گےا تھا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے