پاکستان کھیل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد ، راولپنڈی کے دوران سکیورٹی کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حفا ظتی انتظامات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران روٹ کی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی 1200پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا راولپنڈی پولیس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا سی پی او سکیورٹی ڈویژن تمام سکیورٹی انتظامات کی سربراہی کریں گے کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیف سکیورٹی افسر کا تعین کیا جائے گا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کو بہتر بنایا جائے گا اسلام آباد کیپیٹل پولیس ملکی وقار اور تشخص کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی دورہ کرکٹ ٹیم سے پہلے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جائیں ، سپیشل برانچ معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی بہترین اور تربیت یافتہ عملے کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے اسلام آباد کیپیٹل پولیس بھرپورسکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri