Site icon Daily Pakistan

انگلینڈ کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

انگلینڈ کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

انگلینڈ کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

لندن: انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔ اس میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بیٹنگ، بولنگ اور وکٹ کیپنگ کیے بغیر فتح اپنے نام کی جو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔کرکٹ سے متعلق اعداد وشمار کے ماہر مظہر ارشد نے بھی انگلش کپتان کے اعزاز کی تصدیق اپنے ٹوئٹ میں کی۔آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے واحد میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے دعوت قبول کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 5 اور جیک لیچ نے 3 اور میتھیو پوٹس نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آئرلینڈ کے خلاف انگلش بیٹرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 524 رنز بناکر پہلی اننگز میں واضح برتری حاصل کرلی۔انگلش ٹیم کی جانب سے اولی پوپ نے 205 اور بین ڈکٹ نے 182 رنز کی اننگز کھیلی۔آئرلینڈ دوسری اننگز میں 362 رنز بناسکی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف 11 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے بغیر وکٹ گنوائے پورا کرلیا۔آئرلینڈ کے خلاف پورے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے نہ تو بولنگ کروائی اور نہ ہی ان کی بیٹنگ آئی اس طرح بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر بیٹنگ اور بولنگ کیے میچ جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

Exit mobile version