اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کیلئے ہوگا۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں سولہ فیصد سے 113فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ 25 کیوبک میٹرماہانہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو اضافے سے مستثنیٰ قرار دیاگیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی دو کیٹیگریز کا گیس ٹیرف 16 اور 33 فیصد کم کردیا گیا ہے اوگرا کی نوٹیفائی کردہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون 2023 تک نافذالعمل رہے گا۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو پروٹیکٹیڈ اور نان پرو ٹیکٹڈ کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ کیٹیگریز کے 4 سلیبسز بنا دیے گئے ہیں، پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین شامل ہیں جبکہ 50 مکعب میٹر، 60 مکعب میٹر اور 90 مکعب میٹر ماہانہ کے صارفین بھی پروٹیکٹڈ کیٹیگری شامل ہیں۔
پاکستان
اوگرا نے گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافہ کردیا گیا
- by Daily Pakistan
- فروری 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 602 Views
- 2 سال ago