دنیا

او آئی سی کا بھارتی سپریم کورٹ فیصلے پر اظہار تشویش

او آئی سی کا بھارتی سپریم کورٹ فیصلے پر اظہار تشویش

اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے گیارہ دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے ۔سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ رکھنے پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے ۔اسلامی تعاون کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو درست قرار دینا باعث تشویش ہے ۔او آئی سی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر یک طرفہ اقدام برقرار رکھنا باعث تشویش ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے