آذربائیجان نے آرمینیا سے اپنا ایک اور اہم شہر واگزار کروا لیا۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بتایا روسی امن فوج نے ‘لاچن’ نامی شہر کا قبضہ آذری فوج کو دے دیا۔
خیال رہے کہ آرمینیا کو کاراباخ سے جوڑنے والی سڑک لاچن شہر سے ہو کر جاتی ہے، جس کی بنا پر یہ شہر انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔
آذری حکام کے مطابق شہر کا قبضہ ایک معاہدے کے تحت حاصل کیا گیا، جبکہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے لاچن شہر کے دوبارہ ادغام پر قوم کو مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ لاچن شہر 1994ء سے آرمینیا کے غاصب ہاتھوں میں تھا، جبکہ 2020ء میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت شہر کا انتظام روسی امن فوج کی تحویل میں دیا گیا تھا۔