انٹرٹینمنٹ

اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ہر بُرے وقت میں میرا ساتھ دیا، شاہ رُخ خان

شاہ رخ خان کی ٹرولنگ، مداح دفاع کے لیے میدان میں آگئے

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ہر بُرے وقت میں ان کا ساتھ دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلمان خان کے ایک پرانے پروگرام کی ویڈیو وائرل ہے جس میں شاہ رُخ خان اور رانی مکھر بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔اس ویڈیو میں شاہ رُخ خان اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ زندگی میں بہت سی غلطیاں اور بہت سی بدتمیزیاں کیں مگر ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔شاہ رُخ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں بہت سے غلط فیصلے کئے پرگوری ہمیشہ ہر بُرے وقت میں میرے ساتھ رہی اور اس نے بہت سی چیزوں پر چُپ رہ کر میرا ساتھ دیا۔یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کی گوری خان سے شادی 3 دہائی قبل 1991 میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri