یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی بم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہونا چاہیے۔اس طرح بیان میں انہوں نے بالواسطہ طور پر ایران پر امریکی حملے کی حمایت کی ہے۔
تاہم اس کے ساتھ ہی اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں کشیدگی ایک نئے عروج پر ہے، استحکام کو ترجیح دینا چاہیے اور بین الاقوامی قانون کا احترام ضروری ہے۔
یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ایران کے لیے قابلِ اعتماد سفارتی حل میں مشغول ہونے کا وقت ہے، اس بحران کو ختم کرنے کی واحد جگہ مذاکرات کی میز ہے۔
دنیا
ایران کو کبھی بھی بم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہونا چاہیے: صدر یورپین کمیشن
- by Daily Pakistan
- جون 22, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 219 Views
- 1 مہینہ ago