آج کی سب سے خوفناک خبر یہ ہے کہ اسرائیل نے ایران پرحملہ کردیا فوجی قیادت کی رہائش گاہوں او ر و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں 6 سائنسدان اور 3 اعلیٰ عسکری حکام شہید ہوگئے ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری ، پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی ،جوہری سائنسدان احمد رضا زلفغری، کمانڈر ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر میجر جنرل غلام علی راشد اور ان کے بیٹے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔ تہران کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد شہید ہوئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ اب تک اسرائیل نے ایران پر 300 سے زائد ایئرسٹرایکس لانچ کی ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ "یہ ابھی صرف شروعات ہے اور حالات مزید escalate ہوں گے” "معاملات اب ایران اور اسرائیل دونوں کے ہاتھ سے نکل گے ہیں” اسرائیلی و ایرانی آفیشلز ایران جوابی کارواء میں اسرائیل کی نیوکلئیر سائٹس کو ہٹ کر سکتا ہے۔۔۔اس وقت خطے میں سب سے زیادہ دوڑیں امریکا کی لگی ہوئی ہیں جو عرب ممالک میں موجود اپنے اڈوں سے فوج اور اثاثے محفوظ جگہوں پر منتقل کر رہا ہے، اسرائیل میں بھی اس وقت شدید ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے اسرائیل ایران جنگ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گی ہیں پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیا سمیت درجنوں مسلم ممالک نے ایران پر حملوں کی مذمت کی گئی لیکن موجودہ حالات کے تناظرمیں کیا اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ یہ لاپرواہی ہے… یا… کچھ اور معاملہ ہے کہ اسرائیل نے ایران کی فوجی قیادت ایک ہی وار میں ختم کردی گئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور عسکری کمانڈرز کو نشانہ بنایا ہے اور خبردار کیا کہ یہ ایک طویل آپریشن کا آغاز ہے جس کا مقصد تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا ہے اتنا ٹارگٹڈ حملہ ایرانی آرمی چیف سمیت اہم تنصیبات پر اسرائیل کا کامیاب حملہ ہوجانا ایرانی دفاعی سسٹم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو بہرحال بہت افسوسناک ہے۔عام پاکستانیوںکی اسی بنا پر رائے ہے کہ یقیناً ایران کو اندر سے انتہا کی منافقت کا سامنا ہے جس وجہ سے ہمیشہ ایران ناکام رہا لیکن اس مشکل وقت میں اسکا ساتھ دینا ہر مسلمان ملک کا فرض ہے یاد کریں جب ایران کے اندر اسماعیل ہانیہ کا ٹارگٹڈ قتل ہوا تھا اتنی منظم کاروائی اسی وقت سمجھ جانا چاہیے تھاکہ اندر سے بھی معاملہ گول لگتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں دارالحکومت تہران اور اطراف کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران کے جنوب میں اصفہان، جنوب مغرب میں اراک شہر اور مغرب میں کرمان شاہ شہر پر بھی حملے کئے گئے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام الرٹ ہے ایران حکومت نے اسرائیلی حملے کے بعد جو پہلا بیان جاری کیا ہے اس میں کہا گایہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دْم سے کھیلنے کے مترادف ہے جبکہ اسرائیلی ایک فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس چند دنوں میں 15 جوہری بم بنانے کیلئے کافی مواد موجود ہے۔ ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کا خدشہ ہونے کے سبب اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کیخلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے۔ایران کو امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے طاقت کی زبان کے سوا کسی اور زبان میں بات نہیں کی جاسکتی، صیہونی ناجائز وجود کو اس کے عمل پر پشیمان کرنے کیلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی، سیاسی اور قانونی اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران صیہونیوں کی نیندیں حرام کردے گا، اپنے ہر ایک شہید کا انتقام لیں گے۔ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز سے اسرائیل کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری کی خلاف ورزی کو اسرائیل کا ناقابلِ معافی جرم بنائیں گے، ہم نے جنگ کی ابتدا نہیں کی مگر اس کا اختتام ایران کے ہاتھوں لکھا جائے گا۔ ایرانی حکومت نے مزید کہا ہے کہ یہ ایک ملت کی آواز ہے جو دنیا کو گواہ بنا رہی ہے کہ ہم نے جنگ کی ابتدا نہیں کی ایران نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں عبدالحمید منوچہر، احمد رضا ذوالفقاری ،سید امیر حسین فقیہی، مطّلبی آ زاد ، محمد مہدی تارانچی اور فریدون عباسی کی شہادت کی بھی تصدیق کردی ہے یہ تمام سائنسدان ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ تھے اور انہیں ملک کے اہم ترین ایٹمی ماہرین میں شمار کیا جاتا تھا غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور حکومت نے شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا: اسرائیلی فوج دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں ادھرجمکران کی مسجدپر انتقام کا سرخ پرچم لہرادیا گیا اسرائلی حملے کیخلاف لوگ شڑکوںپر آگئے ا سرائیل کے ایران پر حملے کے بعد دونوں ممالک میں ڈرونز ، پراپیگنڈہ اور بیانیے کی جنگ شروع ہوگئی ہے ۔کچھ دفاعی مبصرین نے اپنے بے لاگ تبصرے میں کہا ہے کہ ایران اتنا کمزور نظر تو نہیں آتا تھا جتنا کہ حقیقت میں تھا ڈیڑھ دو سال میں کتنا کچھ نقصان اٹھا چکا ہے لیکن ابھی تک اقدام تو دور اپنا دفاع بھی نہیں کر سکا۔ مسلم ممالک میں پراکسیز کے اعتبار سے تو انت مچائی ہوئی تھی کیا شام اور کیا عراق ، کیا یمن اور کیا لبنان ، ہر جگہ ٹانگ گھسیڑی ہوئی تھی۔ لیکن جب اسرا ئیل کی بات آئی تو نہ اپنے مہمان اسماعیل ہانیہ کی حفاظت کر سکا اور نہ ہی سائنسدانوں کی۔ نہ ملکی سرحدوں کی اور نہ ہی ایٹمی تنصیبات کی اس کے باوجود اسرائیل کا ایران پر حملہ شرمناک اور بدترین جارحیت ہے ایران کو اپنی آزادی اورخود مختاری کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے کوئی ملک کسی کو ٹیکنالوجی کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتا ! پاکستانیوں کی دعائیں اور نیک خواہشات اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی اور بدمعاش، قاتل، ملعون ناجائز ریاست اسرائیل کی شکست کیلئے ہیں ۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ خطے کو غیر مستحکم کرے گا ایران اس وقت فلسطین کی حمایت اور مزاحمت کی قیمت چکا رہا ہے ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں ۔ درحقیقت دیکھا جائے تو اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیںیہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینے کے مترادف ہیفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ خطے کو غیر مستحکم کریگا ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کے گریٹر اسرائیل بنانے کے منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران ہے اور یہ بات نیتن یاہو اور ٹرمپ کو برداشت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے ایران پہ حملہ کیا گیا اور مزید حملے بھی ہوتے رہیں گے۔ یہی صحیح وقت ہے کہ پوری امت مسلمہ کو ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔ اندھا بہرا شخص بھی یہ بات سمجھتا ہے کہ یہ جنگ ایران اور اسرائیل، امریکہ کی نہیں بلکہ اسلام اور کفر کی جنگ ہے۔ پاکستان کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے امریکہ کے چنگل سے آزاد ہونے کا یہ بہترین وقت ہے کیونکہ کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام مسلم امہ کے امن اور عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔