پاکستان خاص خبریں

ایس کے نیازی کی سودی نظام کے خاتمے کیلئے ان کی جدوجہدہم سب کیلئے مشعل راہ ہے عبدالاکبرچترالی

رہنما جماعت اسلامی و ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبرچترالی نے کہا ہے کہپاکستان کی معیشت کی بقا وسلامتی سودی نظام کے خاتمے میں ہے

رہنما جماعت اسلامی و ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبرچترالی نے کہا ہے کہپاکستان کی معیشت کی بقا وسلامتی سودی نظام کے خاتمے میں ہے، ایس کے نیازی صاحب سودی نظام کے خاتمے کیلئے آپ کا کرداربہت اہم ہے،آپ کی جدوجہدہم سب کیلئے مشعل راہ ہے،ہماراتحریک انصاف کیساتھ کوئی سیاسی الحاق نہیں ہوگا،بات چیت کیلئے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رہنما جماعت اسلامی و ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبرچترالی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیازی صاحب سودی نظام کے خاتمے کیلئے آپ کا کرداربہت اہم ہے،آپ کی جدوجہدہم سب کیلئے مشعل راہ ہے،جماعت اسلامی نے سودی نظام کے خاتمے کیلئے ہمیشہ اپناکرداراداکیا،پاکستان کی معیشت کی بقا وسلامتی سودی نظام کے خاتمے میں ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سودی نظام کیخلاف اچھافیصلہ کیاہے،وفاقی حکومت آئین کے تحت سو دی نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے،سودی نظام اللہ تعالی اوررسول پاک کیخلاف کھلی جنگ ہے،ہمیں ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے بہتراقدامات کرنے کی ضرورت ہے،رہنماجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحات لاکرہی اپنے معاملات کوبہترکیاجاسکتاہے،ہمارے لئے رسول پاک کی سیرت طیبہ بہترین نمونہ ہے،عمران خان کو2نشستوں میں سے ایک کوچھوڑناپڑے گا،میں تو2نشستوں پرالیکشن لڑنے کے مخالف ہوں،کئی جگہوں پرالیکشن لڑنے اورسیٹ چھوڑنے سے ووٹرزکانقصان ہوتاہے،عوام کوسوچ سمجھ کراپنے حلقے کے بارے میں فیصلہ کرناچاہئیے،انھوں نے کہا کہ ہماراتحریک انصاف کیساتھ کوئی سیاسی الحاق نہیں ہوگا،ہرایک کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں،سب کواحترام دینااسلام کی تعلیمات ہے،جوآپ کے اتحادی وہ اچھے اورجونہیں وہ برے ہوگئے،سب کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آناچاہئیے،عمران خان نے اپنیدورمیں حقیقی آزادی کانعرہ کیوں نہ لگایا۔رہنماتحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولاناعبدالاکبرچترالی کے بات سے متفق ہیں،ہمیں زمینی حقائق کوبھی سمجھے کی ضرورت ہے،دنیابھرکے بینک سودی نظام کے تحت چل رہے ہیں،ہمیں اسلامی معاشرے میں رہ کراپنی روایات کے مطابق نظام کوبہترکرناہوگا،ہمارادین اسلام مکمل اورکامل ہے،مغربی ممالک میں بھی سودکوبھی غلط سمجھاجاتاہے،بدقسمتی سے مغربی ممالک کاسارامعاشی نظام سودپرمنحصرکرتاہے،مذہب کے معاملے پرتوکوئی بات نہیں کی جاسکتی،فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سودی نظام کیخلاف مزیدکام کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں مل کراس نظام کے خاتمے کیلئے فیصلہ کرناچاہئیے،برے کوبرااوراچھے کواچھا کہنااسلام کی تعلیمات ہے،ہمارے معاشرے میں سچ بولنے کی روایت ختم ہوتی جارہی ہے،کسی کی نااہلی کی نشاندہی کرنا اس کی اصلاح کے زمرے میں آتاہے،عمران خان نے4سال پا کستان کیلئے بے شمارکام کئے،عمران خان نے اسلاموفوبیاکیلئے دنیابھرمیں کام کیا۔برطانوی عدالت میں ڈیلی میل کیخلاف شہباز شریف کی درخواست پر سماعت بارے ماہر قانون بیرسٹر اظہر چوہان نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں عدالت کا نظام آزاد ہے،سب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں،برطانوی عدل و انصاف کا نظام دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شہبازشریف اوران کے داماد نے اپنے کیخلاف کیس کوچیلنج کیا۔بیرسٹر اظہر نے کہا کہ شہباز شریف کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت مانگنے پر جرمانہ ہوا،انھیں ڈیلی میل کے پوائٹ ٹو پوائٹ آرگومنٹس کا جواب دینا ہو گا،نہ دیا تو کیس خارج اور مخالف پارٹی کو کیس کے تمام اخراجات دینا پڑینگے،انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کوئی عدالتی نظام میں اثراندازنہیں ہوسکتا،برطانیہ میں ادارے آزاداوراپناکام بلاخوف کرتے ہیں،کوروناکے دوران بھی برطانیہ میں ویڈیولنک کے ذریعے عدالتیں اپناکام کرتی رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri