سا ئنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی سی ای او اگروال کو فارغ کردیا

ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی سی ای او اگروال کو فارغ کردیا

امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا۔
اس کے علاوہ ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹر پروفائل کو بھی بدل دیا ہے اور خود کو چیف ٹویٹ لکھا جبکہ لوکیشن ٹویٹر ہیڈ آفس درج ہے۔ ایلون مسک کا ذومعنی ٹویٹ صارفین کی توجہ کا مزکر بنا ہوا ہے کیونکہ ٹویٹر کے لوگو پر نیلے رنگ کا پرندہ بنا ہے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے ٹویٹر ایسا آزاد نہیں ہو گا جہاں کسی کو جوابدہ نہ ہو۔ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔
واضح رہے امریکی ارب پتی ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹویٹر خریدا۔ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین فرد اور سپیس ایکس کمپنی کے مالک ہیں۔
یاد رہے کہ ٹوئٹر کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر خریداری معاہدہ کرنے کے بعد ایلون مسک خریداری معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے جس کے بعد ٹوئٹر نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri