کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ایم کیو ایم لندن کے لیے ریلی نکالنے والے گرفتار 34 ملزمان کو 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے والے 34 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ گرفتار افراد ریلی میں شریک تھے نہ ہی ان سے کوئی موٹر سائیکل وغیرہ برآمد ہوئی ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کو 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزمان نے کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کے لیے ریلی نکالی تھی، ملزمان پر ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر الزامات ہیں۔