پاکستان

ایوان وزیراعلیٰ سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، خود باقاعدگی سے جائزہ، پرویز الٰہی

ایوان وزیراعلیٰ سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، خود باقاعدگی سے جائزہ، پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ ایوان وزیراعلیٰ سے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ممبر صوبائی اسمبلی سعید احمد سیدی، سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری اشفاق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ‘چین ون’ کاشف اشفاق نے ملاقات کی، ترقیاتی منصوبوں اورعمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے جامع عملی منصوبہ بنایا ہے، سیکرٹریوں کی کارکردگی کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نتھی کیا ہے، منصوبوں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے نگرانی کا موثر نظام وضع کیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایوان وزیراعلیٰ سے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کی براہ راست نگرانی کی جائے گی، ان ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر نگرانی کی جائے گی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کے آبپاشی سے متعلق مسائل حل کیے جائیں گے، اس موقع پر سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے