وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔یوم تکبیر 1998 کے اس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر ابھرا۔
پاکستان
ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز
- by Daily Pakistan
- مئی 28, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 98 Views
- 2 مہینے ago