پاکستان خاص خبریں

ایگزیکٹو ڈائریکٹرایشئن ڈیزاسٹر پری پئیرڈنس سینٹر کی چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات

ایگزیکٹو ڈائریکٹرایشئن ڈیزاسٹر پری پئیرڈنس سینٹر کی چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات

ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹر (ADPC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر ہنس گٹ مین نے آج چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ADPC نے پاکستان اور ADPC کے درمیان ہوسٹ کنٹری ایگریمنٹ(HCA) پر دستخط سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس پر آج وزارت خارجہ میں دستخط کئے گئے ہیں ۔ ہوسٹ کنٹری ایگریمنٹ اے ڈی پی سی کو ملک میں دفاتر قائم کرنے اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر پاکستان کو آفات سے محفوظ ملک بنانے کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان میں آفات سے نمٹنے اور آفات کے خطرے میں کمی کے لیے ایک اجتماعی نقطہ نظر کے طور پر باہمی تحقیقی اور علمی فورم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) کی جدید بنیادوں پر تشکیل پو زور دیا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تجربات، تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعے نیشنل ایمر جنسی رسپانس اور تیاری کی صلاحیت کو بڑھانے اور ان سے منسلک دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی زور دیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے ملاقات کے دوران این ڈی ایم اے کی جانب سے ممکنہ آفات کے حوالے سے ڈیزاسٹر رسک کلینڈر کی تشکیل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے فعال نقطہ نظر اور تکنیکی بنیادو ں پر تشکیل شدہ قومی تیاری اور رسپانس سسٹم کے قیام کے بارے میں بھی اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ملاقات میں مشترکہ ماحولیاتی تحفظ کے معیاری پروٹوکول کے اطلاق اورہنگامی حالات کے لیے تربیتی ورکشاپس اوفرضی مشقوں کے انعقاد پر دو طرفہ اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri